اسلام آباد(سب نیوز) جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، جسٹس امین الدین خان کی بیرون ملک موجودگی کے دوران وہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے قائم مقام چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، جسٹس عامر فاروق نے ان سے حلف لیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان بیرون ملک دورے پر ہیں، ان کی عدم موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر آئینی عدالتوں کی تنظیم کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت پاکستان کو مبصر کا درجہ دیا گیا تھا۔
اسی سلسلے میں وفاقی آئینی عدالت کو آذربائیجان میں 19 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہونے والے اہم ورکنگ وزٹ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے، جس کے لیے چیف جسٹس امین الدین خان بیرونِ ملک روانہ ہوئے ہیں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
