ہومتازہ ترینملک ڈاکٹر روبینہ اعوان کی بنکاک میں جی سی سی–ایشیا اقتصادی مکالمے میں شرکت

ملک ڈاکٹر روبینہ اعوان کی بنکاک میں جی سی سی–ایشیا اقتصادی مکالمے میں شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن ملک ڈاکٹر روبینہ اعوان نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اقوام متحدہ کے کانفرنس سینٹر (یو این سی سی ) میں منعقدہ جی سی سی–ایشیا اقتصادی مکالمے میں شرکت کی، جس میں بینکاری، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر روبینہ اعوان نے اس موقع پر عزت مآب یعقوب یوسف الرفاعی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔ مکالمے میں علاقائی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ، ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار اقتصادی ترقی سے متعلق موضوعات زیر بحث آئے۔
ڈاکٹر روبینہ اعوان نے کہا کہ ایک پاکستانی نوجوان رہنما کی حیثیت سے وہ سمجھتی ہیں کہ بامقصد بین الاقوامی روابط مختلف ممالک کے درمیان شراکت داری مضبوط بنانے، نوجوانوں کی آواز مؤثر انداز میں عالمی سطح پر پہنچانے اور پاکستان کے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے نئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بینکاری، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر پائیدار اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر روبینہ اعوان کی اس مکالمے میں شرکت پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری، نوجوانوں کی عالمی سطح پر نمائندگی اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔