لاہور:تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشاف ہوا ہے۔
تحقیقات میں پتا چلا کہ ملزمان نے قتل کے لیے ڈرون سے ریکی کی اور مقتول کے ڈرائیور کو خاتون کی مدد سے ہنی ٹریپ کیا گيا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی ساتھی خاتون نے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور سے رابطہ کیا، واردات کے روز کلینک پہنچنے کے بعد ڈرائیور اور ملزمہ کے درمیان ویڈیو کال ہوئی جس میں ملزمان نے عبداللہ طاہر کی کلینک میں موجودگی کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی عبداللہ طاہر کو چند روز پہلے گلبرگ لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔
