ہومتازہ ترینآزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

مظفر آباد (سب نیوز)آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہنا تھا تاہم اب الیکشن کمیش نے پولنگ کا عمل ایک گھنٹہ بڑھا دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی، مظفرآباد ڈویژن کے ووٹرز اب شام 6 بجے تک اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں گے، ووٹرزکی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کی گئی۔عملہ نہ پہنچنے پر مظفر آباد ڈویژن کے حلقہ ایل اے 27 کے تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے، موسم کی خرابی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ کا سامان نہیں پہنچ سکا۔پولیس کے مطابق وادی نیلم، آزاد کشمیر میں ووٹ ڈال کر واپس آنیوالی گاڑی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 7 خواتین اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میونسپل کمیٹی اٹھمقام کے وارڈ لالہ میں پیش آیا، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھمقام منتقل کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔