ہومتازہ ترینڈی پی او مری کی بہترین حکمت عملی،7ماہ میں 24لاکھ گاڑیوں پر آنے والے ساحوں کو مکمل تحفظ فراہم

ڈی پی او مری کی بہترین حکمت عملی،7ماہ میں 24لاکھ گاڑیوں پر آنے والے ساحوں کو مکمل تحفظ فراہم

مری(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی موثر حکمت عملی اور بہترین انتظامی اقدامات کے باعث مری پولیس نے رواں سال کے پہلے سات ماہ (جنوری تا جولائی)کے دوران مری آنے والی 24 لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیوں اور لاکھوں سیاحوں کو مکمل سیکیورٹی اور جان و مال کا تحفظ فراہم کیا ہے اور اس تمام عرصے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی جانب سے آئی جی پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق سیاحت اور ٹریفک کے پیک منتھ جولائی میں ریکارڈ 5 لاکھ 56 ہزار 679 گاڑیاں مری شہر میں داخل ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 55 ہزار 771 گاڑیاں باہر گئیں۔انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس)کی رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں مری آنے والے سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی کے ایک ہی مہینے میں ڈسٹرکٹ اور سٹی دونوں سطحوں پر 10، 10 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے داخلے و خروج کی نقل و حرکت ہوئی، جو جون کے مقابلے میں اضلاعی حدود میں 107 فیصد اور سٹی لیول پر 35 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔رپورٹ میں پیش کیے گئے ماہوار اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 327944، فروری میں 277767، مارچ میں 281283، اپریل میں 243303، مئی میں 321171، جون میں 411935 اور جولائی میں ریکارڈ 556679 گاڑیاں مری شہر میں داخل ہوئیں۔

اس تمام تر سیزنل دباو کے باوجود مری پولیس کے جوان فیلڈ میں موجود رہے اور سیاحوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق ٹریفک کے مثر بہا اور امن و امان کے قیام کے لیے دو سطحی کنٹرول ماڈل نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت بیرونی اضلاعی حدود کے داخلی راستوں پر مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی ہے تاکہ زیادہ رش کی صورت میں گاڑیوں کو بروقت ریگولیٹ کیا جا سکے، جبکہ دوسری طرف مال روڈ، اہم چوراہوں اور پارکنگ ایریاز میں مستعد نفری تعینات رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ مری پولیس ڈیٹا پر مبنی سمارٹ پولیسنگ کے تحت آئندہ بھی تمام تعطیلات اور سیاحتی سیزن میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔