ہومتازہ ترینآزاد کشمیر الیکشن، پی پی کاایل اے 32میں ن لیگ پر دھاندلی کا الزام، چیف الیکشن کمشنر سے فوری کارروائی کا مطالبہ

آزاد کشمیر الیکشن، پی پی کاایل اے 32میں ن لیگ پر دھاندلی کا الزام، چیف الیکشن کمشنر سے فوری کارروائی کا مطالبہ

مظفر آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں انتخابی بے ضابطگی کی باقاعدہ شکایات چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو بھجوا دی۔انچارج الیکشن سیل پی پی آزاد کشمیر سردارعبدالشکور نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریری شکایت میں دو انتخابی بیضابطگیوں پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سردار عبدالشکور نے الزام عائد کیا ہے کہ ایل اے 32 پولنگ اسٹیشن 24 پر ن لیگ کے کارکن بیلٹ پیپرز پر مہریں لگا رہے ہیں، اس سے انتخابی عمل کی شفافیت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، یہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور سرکاری ملازمین کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولنگ اسٹیشن 24 پر جاری غیرقانونی سرگرمی فوری طور پر روکی جائے اور متعلقہ بیلٹ پیپرز تحویل میں لیے جائیں، سرکاری ملازم کو فوری طور پر پولنگ ایجنٹ کے فرائض سے ہٹایا جائے اور تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔سردار عبدالشکور نے اپنی شکایت میں یہ بھی کہا کہ ایل اے 34کے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کو بٹھانے سے روکا جا رہا ہے، امیدوار کرنل (ر)قدیر کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرے اور پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔