ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو کس نے قتل کرایا؟ سنسنی خیز انکشاف

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو کس نے قتل کرایا؟ سنسنی خیز انکشاف

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کو کس نے قتل کرایا اس کا سنسنی خیز انکشاف ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے واقعے کے مطابق سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو نارووال میں ریت کا ٹھیکا لینے کی رنجش پر قتل کروایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زمان کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا تھا، لیکن منع کرنے کے باوجود عبداللہ طاہر نے نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لیا۔ اس لیے عبداللہ طاہر کو امریکا میں مقیم زمان کوگی بٹ نے کرائے کے قاتلوں سے قتل کروایا ہے۔
پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکا میں مقیم ملزم زمان کوگی بٹ کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جا رہے ہیں۔ ریڈ وارنٹ ملتے ہی زمان کوگی بٹ کو بیرون ملک سے گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم کوگی بٹ 20 کے قریب افراد کو قتل کر چکا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ طاہر پر فائرنگ کرنیوالے کرائے کے شوٹرز تاحال گرفتار نہ ہو سکے ہیں۔ تاہم پولیس شوٹرز کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، اور جلد انہیں گرفتار کر لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔