اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سسٹم میں تم نے 30 سال کا سفر ساڑھے تین سال میں طے کیا ہے اور تمہیں اب خبر ہو رہی ہے کہ سسٹم بالکل خراب ہے اور یہ نہیں چل سکتا۔
آزاد کشمیر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے ایک برخوردار فرما رہے ہیں، یہ سسٹم بس اب ختم ہو چکا ہے، برخودار کا کہنا ہے کہ سسٹم اب آگے چلنے کے قابل نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم میں تم نے 30 سال کا سفر ساڑھے تین سال میں طے کیا، تم کہاں سے چلے اور اب کہاں پہنچ گئے ہو؟ اب تمہیں آکر پتہ چلاہے کہ سسٹم بالکل خراب ہے اور یہ نہیں چل سکتا، اب اس سسٹم کی تمہیں خبر ہو رہی ہے کہ یہ سسٹم ٹھیک نہیں ہے۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمانی جمہوری نظام قائداعظم نے دیا ہے، سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان حاصل کیا گیا، یہ سب کو معلوم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آپ جلسے میں آکر کہیں کہ وزیراعظم تو فارم 47 کا ہے، اگر وزیراعظم کے لیے گئے ووٹ فارم 47 کے ہیں تو پھر صدر نےجو ووٹ لیے ہیں وہ کس فارم کےتھے؟ نواز شریف کو یہ کہیں گےکہ وہ پہلی دفعہ یا ہمیشہ دھاندلی سےوزیراعظم بنے ہیں تو پھر آپ یاد کریں، یہاں یہ بھی بات ہوتی ہے کہ کوئی پہلی بار ملک توڑنے کےبعد وزیر اعظم بنا تھا۔
گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئےکہا تھاکہ ہم جس سسٹم میں رہ رہے ہیں وہ تباہ ہوچکا ہے، نئے انتظامی یونٹ یا صوبے ہی اس مسئلےکا حل ہیں۔
تیس سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
