ہومپاکستانایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعوی

ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعوی

تہران(سب نیوز)ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ قشم جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں اردن کے الازرق ایئربیس کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین امریکی ایف-35 طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق حملے میں دشمن کے کئی افسران اور اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ خطے سے امریکی افواج کے مکمل انخلا تک جدوجہد جاری رہے گی اور اللہ کی مدد سے جارح ملک کو اس کے اقدام کی سزا دی جائے گی۔ایرانی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے دھمکیاں اور بحری جہازوں کی آمدورفت میں مداخلت جاری رہے گی، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔