اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملک اعجاز حسین نے چیئرمین کے دیرینہ دوست، معروف سیاسی و سماجی شخصیت عطاء الرحمن عباسی کے آبائی گاؤں بیروٹ، ایبٹ آباد جا کر ان کے والدِ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر وفد نے عطاء الرحمن عباسی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی قوت دکھ اور غم کی ہر گھڑی میں اپنے دوستوں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفد میں طاہر خان، قاضی ظفر، شیراز بیگ، آغا نسیم اور سہراب لطیف بیگ شامل تھے۔
خاقان وحید خواجہ کی ہدایت پر پارٹی وفد کی عطاء الرحمن عباسی سے تعزیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
