ہومبریکنگ نیوزانویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم

کراچی: (آئی پی ایس) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح پر گورنر سٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں، انویسٹ پارک پورٹل سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاز کیشن ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے انوسٹمنٹ کی جا سکتی ہے، انفرادی طور پر کی جانے والی یہ انوسٹمنٹ فائدہ مند ہوگی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، نوجوان خصوصاً جین زی کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا، انویسٹ پاک پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اہم سنگ میل ہیں، پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے گا، معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، انوسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انوسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سے سرمایہ کاروں کو آن لائن سہولیات میسر ہوں گی۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی، جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔