بیجنگ :2026 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کو 105 برس ہو چکے ہیں۔ یہ وہ جماعت ہے جو اپنے قیام کے وقت صرف 50 سے زائد ارکان پر مشتمل تھی، لیکن 100 سے زائد برسوں کے دوران چین کو غربت اور کمزوری سے نکال کر دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنانے میں کامیاب ہوئی۔ اس کا جواب اس “عظیم پارٹی سازی کی روح” میں پوشیدہ ہے، جو اس جماعت کے قیام کے وقت ہی تشکیل پائی تھی۔اس روح کا بنیادی جوہر یہ ہے: سچائی پر قائم رہنا، نظریات پر ثابت قدم رہنا، ابتدائی مقصد پر عمل کرنا، ذمہ داریوں کو نبھانا، قربانی سے نہ گھبرانا، بہادری سے جدوجہد کرنا، پارٹی کے ساتھ وفادار رہنا اور عوام کو مایوس نہ کرنا۔
یہی آج کے چین کی تمام کامیابیوں کی روحانی بنیاد ہے اور مستقبل کی جانب چین کے سفر کی بنیادی قوت بھی ہے۔سی پی سی نے مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کے مخصوص حالات اور چینی شاندار روایتی ثقافت کے ساتھ یکجا کیا۔ اسی بنیاد پر چین نے ابتدائی دور میں صنعتی بنیاد قائم کی، اصلاحات اور کھلے پن کے ذریعے مارکیٹ معیشت کو اپنایا، اور پھر نئے دور میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کی جانب پیش قدمی کی۔ ہر مرحلے پر ترقی کا راستہ چین کے قومی حالات سے ہم آہنگ رہا اور وقت کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھتا رہا۔ گزشتہ 40 سے زائد برسوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے 77 کروڑ چینی عوام کو غربت سے نکالا، یہ تعداد پورے یورپ کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ بنیادی طبی بیمہ اب 1 ارب 30 کروڑ سے زائد افراد پر محیط ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرےکے تصور سے لے کر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تک، چین کے ترقیاتی تجربات کو “عالمی عوامی مفاد” کی صورت میں پیش کیا ہے۔ 2025 تک چین 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے کر چکا ہے۔ بنیادی ڈھانچے اور پیداواری صلاحیت میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں چین ایک ایسی نئی ترقیاتی راہ فراہم کر رہا ہے جو مغربی روایتی توسیع پسندانہ ماڈل سے مختلف ہے،اور تعاون اور مشترکہ کامیابی پر مبنی ہے۔ “پارٹی کے ساتھ وفاداری اور عوام کو مایوس نہ کرنا” چین کے سیاسی نظام کی بنیادی منطق ہے۔ “پارٹی کے ساتھ وفاداری” کا مطلب کبھی کسی فرد کی وفاداری نہیں بلکہ عوام سے کیے گئے وعدوں کے ساتھ وفاداری ہے۔ جب تک عوام کی بہتر زندگی کی خواہش پوری نہیں ہو جاتی، جدوجہد کے قدم نہیں رکیں گے۔”پارٹی کے ساتھ وفاداری” کا آخری مقصد عوام کے بنیادی مفادات کا تحفظ ہے۔عظیم پارٹی سازی کی روح کبھی بھی کتابوں میں لکھا ہوا ایک مجرد تصور نہیں رہا ، بلکہ 105 برس بعد یہ چینی عوام کی زندگی بدلنے اور تاریخ رقم کرنے کے ہر قدم میں عملی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ چین کی روزمرہ زندگی میں نظر آنے والی اور محسوس کی جانے والی حقیقت بن چکی ہے۔

