Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزڈینش سفیر کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

ڈینش سفیر کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کے آبی شعبے کا مستقبل صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے نہیں بلکہ مضبوط بین الاقوامی شراکت داریوں سے بھی وابستہ ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان آبی شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی رفتار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا شعبہ اقتصادی ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، عوامی صحت اور غذائی تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔حالیہ عرصے میں ڈنمارک کی جانب سے پاکستان میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے محققین، تکنیکی ماہرین اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا، تاکہ ان شعبوں کا جائزہ لیا جا سکے جہاں ڈنمارک اپنی مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی طویل المدتی آبی ترجیحات میں مثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ آبی مسائل کا حل صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں بلکہ اس کے لیے مشترکہ وژن، مثر ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سرحدوں سے بالاتر مہارتوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مکالمے اور شراکت داری کے ذریعے ایسے پائیدار حل کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں جو پاکستان کے آبی شعبے میں حقیقی اور دیرپا مثبت اثرات مرتب کر سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔