Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانقاہرہ میں ریجنل4ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، اسلام آباد مفاہمی یادداشت زیر بحث

قاہرہ میں ریجنل4ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، اسلام آباد مفاہمی یادداشت زیر بحث

قاہرہ (سب نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے بعد طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کے لیے قاہرہ میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، مصر میں 4 بڑے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی شرکت،اجلاس میں خطے کی صورتحال اور اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مذاکرات و سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ چاروں ملکوں نے امن واستحکام اور رابطہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصر میں 4بڑے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔اجلاس کا انعقاد ایک محدود فارمیٹ میں کیا گیا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کی گئی پوسٹ کے مطابق اس خصوصی اور اہم سیشن کا بنیادی مقصد اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں کسی بھی بیرونی مداخلت پر انحصار کیے بغیر، مشترکہ علاقائی چیلنجوں کے مقامی حل تلاش کرنے کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا ۔خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات، ثالثی اور فعال سفارت کاری پر نئے سرے سے زور دیا گیا۔اجلاس میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مذاکرات و سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ چاروں ملکوں نے امن واستحکام اور رابطہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ ریجنل4 فریم ورک سٹرکچرل ڈائیلاگ اور علاقائی ملکیت کے ذریعے ایک زیادہ پرامن، مستحکم اور باہم منسلک خطے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔