Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادٹاپ سٹی ون میں پاک سعودی سرمایہ کاری مواقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد

ٹاپ سٹی ون میں پاک سعودی سرمایہ کاری مواقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جڑواں شہروں کے معروف اور جدید رہائشی منصوبے ٹاپ سٹی ون میں پاک سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے ایک خصوصی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاروباری، سماجی اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی سعودی عرب کی معروف سرمایہ کاری کمپنی الصحاب انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عامر خان تھے، جبکہ ٹاپ سٹی ون کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حاجی غلام یاسین، معروف کاروباری شخصیت سردار یاسر الیاس، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں

تقریب کے دوران ٹاپ سٹی ون اور سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ہاوسنگ، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی اپنے خطاب میں انجینئر عامر خان نے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت پاکستانی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لیے غیرمعمولی مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ، زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پیدا ہو رہے ہیں جن سے پاکستانی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے ٹاپ سٹی ون کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز خان کے وژن اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹاپ سٹی ون پاکستان کے جدید ترین اور تیزی سے ترقی کرنے والے ہاوسنگ منصوبوں میں شمار ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی سعودی عرب میں پاکستانیوں کو ویزا، زمین اور مالی معاونت سمیت مختلف سہولیات فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی سطح پر مستحکم بنانے کے مشن پر کام کر رہی ہے اس موقع پر کنور قطب الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ٹاپ سٹی ون کے مستقبل کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہونے کے باعث ٹاپ سٹی ون رہائشی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے

تقریب میں شریک مختلف کاروباری تنظیموں اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے استحکام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا شرکا نے وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر معاشی شعبوں کے لیے متعارف کرائی گئی اصلاحات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سرمایہ کاری کے ماحول کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا شرکا نے ٹاپ سٹی ون کے تعمیراتی معیار اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کو سراہتے ہوئے خصوصا لیک ڈسٹرکٹ منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش اور منافع بخش موقع قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر ٹاپ سٹی ون کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حاجی غلام یاسین نے تمام معزز مہمانوں بالخصوص انجینئر عامر خان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹاپ سٹی ون مستقبل میں بھی ملکی و بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری، کاروباری روابط اور شراکت داریوں کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔بعد ازاں معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا، جہاں شرکا نے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔