Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانایتھوپیا اور تاجکستان کے سفیروں کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایتھوپیا اور تاجکستان کے سفیروں کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر عمر حسین اوبانے پیر کے روز تاجکستان کے سفارت خانے میں اپنے تاجک ہم منصب یوسف شریف زادہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں سفیروں نے ایتھوپیا اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کاروبار، سیاحت، ثقافت، توانائی، تعلیم اور رابطہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے آغاز پر بھی گفتگو کی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک باضابطہ فریم ورک قائم کرنا ہے۔ملاقات میں دونوں سفیروں نے ایتھوپیا اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں قریبی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔یہ ملاقات دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔