Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات ، معاشی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات ، معاشی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمیشن آمد،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر برائے مشرقِ وسطی، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان ہیمش فالکن سے ملاقات

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی رکن پارلیمان ہمیش فالکن کے ہمراہ ہائی کمشنر جین میریٹ، پالیٹکل کونسلر نکول رابرٹس اور فرسٹ سیکریٹری پالیٹکل شارلٹ اوجیناکا نے بھی ملاقات کی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور لیبر پارٹی کے برطانوی رکن پارلیمنٹ ہمیش فالکن کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر ہمیش فالکن کے درمیان خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار پر گفتگو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی سیاست دان ہمیش فالکن کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق کیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔