Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانعمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ خان صاحب کو گزشتہ شب دوبارہ انجیکشن لگانے کے لیے پمزاسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔ ساتھ ہی ہم ان کی اہل خانہ سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔