اسلام آباد (سب نیوز)چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کائنات اظہر خان نے خدمت مراکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و تجاویز دریافت کیں۔سی ٹی او نے عملے کی کارکردگی، حاضری اور عوامی خدمت کے معیار کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کہا شہریوں کو تمام سہولیات بروقت، شفاف اور خوش اسلوبی سے فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، لائسنسنگ اور دیگر ٹریفک سروسز میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سی ٹی او۔عوام کو بہترین سہولیات اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ خدمت مراکز پر آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت سے پیش آنا ہر اہلکار کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد کا حصول بہترین سروس ڈیلیوری اور موثر ٹریفک مینجمنٹ سے ہی ممکن ہے، شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے اور سہولیات کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا مختلف ٹریفک خدمت مراکز کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

