Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت کا بڑا فیصلہ،کفایت شعاری مہم کے تحت وزرا کے پیٹرول کوٹے میں 50فیصد کمی

حکومت کا بڑا فیصلہ،کفایت شعاری مہم کے تحت وزرا کے پیٹرول کوٹے میں 50فیصد کمی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزرا کے پیٹرول کوٹے میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ اور اسے 400 لیٹر سے کم کرکے 200 لیٹر ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے،کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں وفاقی وزرا کے پاس اب مراعات کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو 200 لیٹر پیٹرول کے کوٹے پر بھی اعتراض ہے تو اس حوالے سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔ تاہم حکومت پہلے ہی وزرا کی سہولتوں میں نمایاں کمی کر چکی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔