Thursday, June 11, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتعلیماسلام آباد کیرئیر کالج گرلز کیمپس ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کا افتتاح

اسلام آباد کیرئیر کالج گرلز کیمپس ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کا افتتاح

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد کیرئیر کالج گرلز کیمپس ٹھندا پانی لہتراڑ روڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ افراز عباسی اور اساتذہ کرام نے آئی سی سی گرلز کیمپس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افراز عباسی نے آئی سی سی گرلز کیمپس کا افتتاح اہلیان علاقہ کے مطالبے کے بعد کیا گیا ۔

جس میں فرسٹ ائیر گرلز کیمپس میں پری میڈیکل ، پری انجینئرنگ ، آئی سی ایس اور ایف اے آئی ٹی کی کلاسز لی جائیں گی ۔ جس کے لئے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں ۔ جو فیڈرل بورڈ کے پیٹرن کے مطابق نصاب کی تقسیم و تکمیل اور ماہانہ ٹیسٹ سیشن کیساتھ بروقت مکمل کریں گے۔ میٹرک کا امتحان دینے والی طالبات داخلہ فارم وصول کر سکتی ہیں۔ طالبات کی کیرئیر کونسلنگ بھی کریں گے ۔ جس میں انکو اپنی فیلڈ کے چناؤ اور ہدف کے حصول میں مدد ملے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔