Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینجھنگ: اسپتال میں دوران علاج دم توڑنے والی 18 سالہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

جھنگ: اسپتال میں دوران علاج دم توڑنے والی 18 سالہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

پنجاب کے ضلع جھنگ کے اسپتال میں دوران علاج دم توڑنے والی لڑکی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق جھنگ کے نجی اسپتال میں ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد دوران علاج لڑکی دم توڑ گئی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں تشدد یا جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ موت کی حتمی وجہ جاننےکیلئے نمونے فارنزک لیب لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 18 سال کی لڑکی شوگر کی مریضہ اور 5 سال سے انسولین پر تھی، لڑکی کو جب ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا تو بےہوش تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کوبےہ وشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑکر جانے والے 4 ملزمان حراست میں ہیں۔

لڑکی کے والد کا الزام تھا کہ بیٹی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔