Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے شناخت شدہ رہنماوں کے اکاونٹس میں رقوم بھیجنے والوں کی منی ٹریل ٹریک ہوگی، کالعدم تنظیم کو چندہ، عطیہ یا مالی سہولت کاری فراہم کرنا قانونا قابل گرفت عمل تصورہوگا۔

بینک ٹرانسفرز، موبائل والٹس اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے مشکوک رقوم کا جائزہ لیا جائے گا، مشتبہ اکاونٹس، کلیکٹرز اور سہولت کاروں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کو مالی مدد دینے والے افراد کو قانونی جوابدہی کا سامنا ہوگا، اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والی مشکوک رقوم کی قانونی جانچ ہوگی، مالی سہولت دینے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔مالی ریکارڈ، اکاونٹ تفصیلات، ڈیجیٹل رسیدیں اور ٹرانزیکشن ڈیٹا قانون کے مطابق محفوظ کیا جا رہا ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی یا اس کے شناخت شدہ رہنماوں کے اکاونٹس میں رقم منتقل نہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔