Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار

حکومت اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد (سب نیوز)بجٹ 27-2026پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو منانے کیلئے حکومت کے جتن جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں حکومتی وفد مذاکرات میں شریک تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر اور شیری رحمان موجود ہیں، وزارت خزانہ کے حکام بھی حکومتی وفد میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادی کے درمیان بجٹ کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے، پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی ٹیکس،سبسڈی اور ترقیاتی بجٹ پر تحفظات ہیں۔

کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت صرف ایک صوبے کیلئے فنڈز دے رہی ہے، باقی تین منصوبوں کو فنڈز نہیں دیئے جارہے۔پیپلز پارٹی نے بجٹ کے حوالے سے اپنی تحریری سفارشات حکومت کے حوالے کردی ہیں، حکومت سفارشات کا جائزہ لے کر پیپلز پارٹی کو جواب دے گی۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے دونوں اطراف سے کوشش کی جارہی ہیں،ذرائع کے مطابق حکومتی جواب کے بعد دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ صوبوں سے مرکز 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کررہا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لئے ایک نمبر پر بات چل رہی ہے، جب تک اس نمبر کے مطابق وسائل تلاش نہیں ہو جاتے تب تک بجٹ بنانے میں مشکل ہوگی۔

پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ کے کئی امور پر ڈیڈلاک برقرار ہونے پر دونوں جماعتوں کا بجٹ پر کل بھی مشاورتی اجلاس ہوگا۔پی پی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافی نکات کی تفصیل سامنے آ گئی، حکومت تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگانا چاہتی ہے۔ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی خواہاں ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔اِسی طرح پیپلزپارٹی نے کم از کم اجرت 60 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے، پیپلزپارٹی اور حکومت میں پی ایس ڈی پی میں سندھ کے منصوبوں پر بھی اختلاف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔