Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے اس ڈیسک کے ذریعے 6 مختلف اہداف بارے اقدامات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور یہ تفصیلات ممکنہ طور پر رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ایف اے ٹی ایف کی باہمی ایوالویشن میں پیش کی جائیں گی۔حکام کے مطابق احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایات کر دی گئی ہے جبکہ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے جاری احکامات پر7 روزمیں عملدرآمد کرنے کی کا بھی کہا گیا اور رپورٹ ڈی جی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے لیے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے ٹاسک پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لازمی عملدرآمد کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔