Tuesday, June 2, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 297,239 تک پہنچ گئی

پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 297,239 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:(آئی پی ایس) مئی کے دوران ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے دوران مجموعی طور پر 3,161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ ان میں سے 99.9 فیصد رجسٹریشن آن لائن طریقے سے مکمل کی گئیں، یہ بات سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 297,239 تک پہنچ گئی ہے، جو ملک میں کاروباری شعبے کی توسیع اور سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

صوبائی سطح پر رجسٹریشن کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 1,643، اسلام آباد میں 596، سندھ میں 479، خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 جبکہ بلوچستان میں 71 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

شعبہ جاتی اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ نئی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں، جہاں آئی ٹی کے شعبے میں 598 نئی کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ ٹریڈنگ میں 503، سروسز میں 404 جبکہ رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 303 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی 206 نئی کمپنیوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مختلف اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے پھیلاؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق 17 ممالک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹر کروائیں، جبکہ چین سے تعلق رکھنے والے 89 شیئر ہولڈرز نے مختلف کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔

اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 139.4 ملین روپے رہا، جو پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔