لاہور:دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن میں ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔برمنگھم سے تمام کھلاڑی دوحہ پہنچنے کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے تھے۔کپتان بابر اعظم، آذان اویس اور دیگر کرکٹرز علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔ذرائع کے مطابق بابراعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کی طرف سےکھیلیں گے۔دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کے ساتھ سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ہوا تھا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گیارہ پوائنٹس بھی منہا کیے گئے تھے۔
دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
