اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے اٹلی کے قومی دن “فیسٹا ڈیلا ریپبلیکا” کے موقع پر حکومتِ اٹلی اور وہاں کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اٹلی کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مناسبت سے اپنی پُرخلوص اور پُرجوش مبارکباد پیش کرتا ہے۔ پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوستانہ تعلقات مختلف شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اٹلی کو قومی دن پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

