ہومبریکنگ نیوزملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ملک میں دریاں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کے ساتھ کئی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 17 ستمبر 2026 تک متوقع بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاں اور ندی نالوں کے بہا میں اضافے کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، اشکومن، گپس یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر کے علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی کے علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ژوب، شیرانی اور موسی خیل کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔اسی طرح اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔