ہومپاکستانچینی قونصلیٹ جنرل لاہور کے زیرِ اہتمام عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کی پروقار تقریب

چینی قونصلیٹ جنرل لاہور کے زیرِ اہتمام عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کی پروقار تقریب

لاہور (سب نیوز)چینی قونصلیٹ جنرل لاہور کے زیرِ اہتمام عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ، تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے چینی حکومت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا، سپیکر ملک محمد احمد خاں نے پاک چین دوستی کو باہمی اعتماد اور تعاون کی مضبوط بنیاد قرار دیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چین کا ترقیاتی سفر نچلی سطح پر اختیارات اور عوامی شمولیت کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، چین کے دورے میں گاوں سے بڑے شہروں تک ترقی کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا،چین میں پسماندہ علاقوں کو خود کفیل اور خوشحال کمیونٹیز میں تبدیل کیا گیا، سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ مقامی آبادی کو فیصلہ سازی اور معاشی سرگرمیوں میں شریک کرنا چین کی ترقی کا اہم پہلو ہے، چین نے عوامی شمولیت اور بہتر طرزِ حکمرانی کے ذریعے غربت کے خاتمے میں نمایاں کامیابی حاصل کی، پاکستان کو بھی عوام کو بااختیار بنانے اور انسانی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
پاک چین تعاون کو صنعت، زراعت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت تک وسعت دی جائے، پنجاب اور چین کے صوبوں اور مقامی اداروں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نوجوانوں، طلبہ، محققین اور کاروباری افراد کے روابط پاک چین دوستی کے مستقبل کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں، پاکستان چین دوستی صرف دو ریاستوں کا تعلق نہیں، دونوں اقوام کے درمیان اعتماد اور مشترکہ مستقبل کا رشتہ ہے، آئندہ 75 برس پاک چین تعلقات کو مزید ترقی، خوشحالی اور باہمی تعاون کی نئی منزلوں تک لے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔