اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم4 تین رویہ ہوگی،سروس ایریاز کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر پر کنٹریکٹرز کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا،منصوبے کی لاگت میں اضافے کا بوجھ اب کنٹریکٹر کی ذمہ داری ہوگی۔این ایچ اے میں منصوبوں کے تخمینے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کریں،اسلام آباد ایئرپورٹ سے ترنول انٹرچینج تک شجرکاری کو یقینی بنایا جائے۔ایئرپورٹ روڈ کے سنگم پر معرکہ حق کی یادگار تعمیر کی جائے گی،انہوں نے گورونانک ایکسپریس وے پر مجوزہ کمپلیکس کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
