Wednesday, May 13, 2026
ہومپاکستانپاکستان شاندار ثالث رہا، ٹرمپ نے ساتھی سینیٹر کی پاکستان پر تنقید کو مسترد کردیا

پاکستان شاندار ثالث رہا، ٹرمپ نے ساتھی سینیٹر کی پاکستان پر تنقید کو مسترد کردیا

بیجنگ (سب نیوز)ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان نے بطور واحد ثالث کے اپنا بھرپور کردار کیا جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے۔ جس کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر پاکستان اور اس کی قیادت کے ایران جنگ بندی معاہدے میں ثالثی کے کردار کی تعریف بارہا کرچکے ہیں تاہم اس بار صدر ٹرمپ کے بیان کی اہمیت کچھ بڑھ گئی ہے۔امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم جو ٹرمپ کے قریبی ساتھی بھی ہیں انھوں نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کو ایران جنگ بندی معاہدے میں ایک غیر جانبدار ثالث تسلیم نہیں کرتے۔صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں ساتھی سینیٹر کا نام تو نہیں لیا لیکن جس طرح پاکستانی قیادت کے ثالثی کے کردار کو سراہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سینیٹر لنڈسے گراہم کے الزام کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔قبل ازیں جب قطری وزیراعظم سے ایران جنگ بندی معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تھا تو انھوں نے بھی کہا تھا یہ کردار پاکستان بہترین طور پر ادا کر رہا ہے۔ کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں ہے۔ ایرانی قیادت بھی متعدد بار پاکستان کے ثالثی کے کردار اور مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہتا آیا ہے۔ ایرانی وفد نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور گاہے بہ گاہے ٹیلی فونک رابطہ بھی رہتا ہے۔پاکستان کی اس اعلی سفارت کاری نے موجودہ صورت حال میں اسے ایک ممتاز مقام عطا کردیا ہے جس کے معترف خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔