اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے پیدا ہونے والے خطرات اور اس کے اثرات کے پیش نظر حکومت نے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں کی مِنی کانفرنس جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگی، مشرق وسطی میں تعینات سفیروں کو شرکت کے لیے بلایا گیا ہے، اس کے علاوہ خطے کے اہم ممالک میں تعینات سفرا بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق امریکا، سعودی عرب، یوایای،کویت، قطر، عمان اور اردن میں تعینات پاکستانی سفیر شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کی سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی، کانفرنس کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال میں ملکی مفادات کا بھر پور تحفظ کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے ثالثی کردار کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔
