Monday, May 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈھاکا ٹیسٹ کا چوتھا روز: بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 179 رنز کی برتری

ڈھاکا ٹیسٹ کا چوتھا روز: بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 179 رنز کی برتری

ڈھاکہ (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام تک میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان پر مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ڈھاکا میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ اوپننگ جوڑی نے اسکور کو 15 رنز تک پہنچایا تھا کہ محمد عباس نے محمود الحسن جوئے کو آٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری، جب شادمان اسلام 10 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آٹ ہوئے۔تیسری وکٹ کے لیے مومن الحق اور کپتان نجم الحسین شنتو کے درمیان 105 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مومن الحق 56 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، جبکہ کپتان شنتو نے نصف سینچری مکمل کی۔چوتھے دن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں پر 152 رنز بنا لیے تھے۔ نجم الحسین شنتو 58 اور مشفق الرحیم 16 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ ہیں۔

میچ کے دوران بارش کے باعث قریبا 3 گھنٹے کا کھیل متاثر ہوا۔پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 413 رنز اسکور کیے تھے، جس میں نجم الحسین شنتو نے 101، مومن الحق نے 91 اور مشفق الرحیم نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ نعمان علی اور حسن علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز پر آل آٹ ہوئی اور یوں بنگلہ دیش کو 27 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عبداللہ شفیق 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ امام الحق نے 45 اور شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن میراز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔