کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز گرین زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 386 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 68 ہزار ایک سو 28 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 793 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 742 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
