Monday, May 4, 2026
ہومپاکستانون کانسٹی ٹیوشن ایونیو معاملے پر قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو معاملے پر قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب

اسلام آباد(سب نیوز)ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر وزیراعظم کی بنائی گی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری بھی اجلاس میں شریک ہوئے،کمیٹی نے چیرمین سی ڈی اے سے ون کانسٹی ٹیوشن پر تفصیلات طلب کر لیں ۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، ممبر سٹیٹ زمان وٹو بھی موجود تھے جب کہ چیئرمین سی ڈی اے نے ون کانسٹیٹیوشن کے حوالے سے فیکٹس کمیٹی کے سامنے رکھے۔اِسی طرح کمیٹی نے منگل کو بھی سی ڈی اے سے معاملے پر بریفنگ طلب کر لی، شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے بعد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے متاثرین کو ان کے نمائندوں کے ذریعے سنا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے سے پہلے تمام تر قانونی اور تکنیکی نکات کا جائزہ لے گی، کمیٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے سے آگاہ ہے۔دوسری جانب سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری کامرس بطور رکن کمیٹی میں شریک ہوئے، کمیٹی نے جلد از جلد رپورٹ مرتب کرنے کا عزم کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔