اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے گرینڈ مشاورتی اجلاس کا امکان،پارٹی کے تمام بڑوں کی مشترکہ بیٹھک کے پی ہاوس اسلام آباد یا پشاور میں ہو گی، اجلاس میں پارٹی ، عمران خان کے خاندان اور تحریک تحفظ آئین کے تمام مسائل کو ڈسکس کیا جائے گا ۔
گرینڈ جرگہ سے پہلے سلمان اکرم راجہ اور وزیر اعلی سہیل آفریدی بھی عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں بہنوں کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی، سلمان اکرم راجہ اور وزیر اعلی سہیل آفریدی سے پہلے محمود خان اچکزئی بھی بہنوں سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ بیٹھک کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔
