Wednesday, May 6, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارت کاری اور مکالمے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امت مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کے قیام میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔دونوں ممالک نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔