Monday, April 27, 2026
ہومپاکستاناسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا، 11.50 فیصد مقرر

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا، 11.50 فیصد مقرر

کراچی(سب نیوز) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے اور اسٹیٹ بینک نے شرح سود ساڑھے 10 فیصد سے بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی ہے تاجروں اور صنعتکاروں نے شرح سود میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملکی صنعت اور برآمدات کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور اس سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت پہلے بہت بڑھ چکی ہے دوسری جانب اسٹیٹ بینک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث شرح سود میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد شرح سود پر فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث شرح سود میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت اور سپلائی چین معیشت پر اثر انداز ہوئی، پاکستان میں مہنگائی کا منظر نامہ بھی تبدیل ہوا مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹ اضافہ کیا جس کے بعد شرح سود 10 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 50 فیصد ہو گئی ہے۔
معاشی ماہرین کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں معاشی بے یقینی کی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا اور آج ہونے والے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود ساڑھے 10 فیصد سے بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا براہ راست اثر مہنگائی پر بھی پڑے گا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر روزمرہ ضروریات کی چیزوں پر پڑتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔