Sunday, April 26, 2026
ہومتازہ ترینپاکستانی انوسٹر فورم کے وفد کی مرزا احمد بیگ سے ملاقات، چوری کی واردات پر اظہارِ افسوس اور مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستانی انوسٹر فورم کے وفد کی مرزا احمد بیگ سے ملاقات، چوری کی واردات پر اظہارِ افسوس اور مکمل تعاون کی یقین دہانی

جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ کے علاقے حی الرحاب میں معروف کاروباری و مذہبی سماجی شخصیت اور پاکستانی انوسٹر فورم کے سینئر رکن مرزا احمد بیگ کے گھر پیش آنے والی چوری کی واردات پر پاکستانی انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک نے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔


اس موقع پر وفد نے مرزا احمد بیگ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، ان سے ملاقات کی اور واقعے کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ ملاقات کے دوران ان کے صاحبزادے نہال بیگ بھی موجود تھے۔ مرزا احمد بیگ نے وفد کو بتایا کہ متعلقہ ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی ملوث عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
مرزا احمد بیگ اور نہال بیگ نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں دوستوں اور ساتھیوں کی موجودگی حوصلہ بڑھاتی ہے اور اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی انوسٹر فورم کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کو قابلِ قدر اقدام قرار دیا۔اس موقع پر چوہدری شفقت محمود اور مہر عبدالخالق لک نے کہا کہ پاکستانی انوسٹر فورم کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور کمیونٹی ممبران کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے، تاکہ ان کے مسائل کے حل اور ہنگامی حالات میں باہمی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورم اپنے تمام اراکین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستانی انوسٹر فورم نہ صرف کاروباری روابط کے فروغ کے لیے کوشاں ہے بلکہ کمیونٹی کے تحفظ، فلاح اور باہمی یکجہتی کو بھی اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔