Tuesday, April 28, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب

پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا گیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔