Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانصدر پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا کا شکار ہو گئیں

صدر پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا کا شکار ہو گئیں

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق خاتون اول ثمینہ علوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ثمینہ علوی نے کہا کہ تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہوں لیکن الحمدللہ خیریت سے ہوں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے دعاوں کی درخواست بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔