Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزسعودی ولی عہد اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

ریاض(آئی پی ایس )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطبق گفتگو کے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنما ئو ں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سیکیورٹی اور اقتصادی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کشیدگی میں کمی، خطے میں امن و استحکام کے فروغ، بالخصوص بحری سلامتی اور اس کے اقتصادی اثرات سمیت عالمی اہم سپلائی پر اس کے اثرات سے متعلق کوششوں پر بھی گفتگو کی۔چینی صدر نے آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے کھلا رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ یہ علاقائی ممالک اور عالمی برادری کے مفادات کے مطابق ہو اور خطے میں پائیدار استحکام میں مددگار ثابت ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔