Monday, April 20, 2026
ہومدنیاامریکی جارحیت کے خلاف کوریا کی حمایت میں لڑی جانے والی جنگ کے ایک ہزار سے زائد چینی شہداء کی باقیات کی وطن واپسی

امریکی جارحیت کے خلاف کوریا کی حمایت میں لڑی جانے والی جنگ کے ایک ہزار سے زائد چینی شہداء کی باقیات کی وطن واپسی

بیجنگ:چینی فضائیہ کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کی باقیات کی 13ویں کھیپ چین واپس لانے کے مقدس مشن کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہوا۔واپسی پر جب یہ طیارہ چینی فضائی حدود میں داخل ہوگا تو چین کی فضائیہ کے چار J-20 طیارے اس کے حفاظتی اسکواڈ کے طور پر ہمراہ ہوں گے۔


یاد رہے کہ 2015 سےچین کی فضائیہ ہر سال جنوبی کوریا جا کر چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کی باقیات کو چین واپس لانے کا مشن انجام دے رہی ہے۔ 2020 سے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے ٹرانسپورٹ طیارے Y-20 کو اس کام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ اس سال پہلی بار Y-20B اس مشن میں شریک ہے۔ امریکی جارحیت کے خلاف کوریا کی حمایت میں لڑی جانے والی جنگ کے دوران 197,000 سے زائد چینی فوجیوں نے بہادری سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بہت سے شہداء آج بھی غیر ملکی سرزمین میں مدفون ہیں۔ 2014 میں چین اور جنوبی کوریا کے درمیان شہداء کی باقیات کی منتقلی کے آغاز کے بعد سے مسلسل 12 سالوں میں اب تک 1,011 چینی شہداء کی باقیات کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔