Friday, April 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد نیٹو پر تنقید، کاغذی شیر قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد نیٹو پر تنقید، کاغذی شیر قرار دیدیا

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال میں بہتری کے بعد انہیں نیٹو کی جانب سے رابطہ موصول ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گفتگو کے دوران پوچھا گیا کہ کیا امریکا کو نیٹو کی کسی مدد کی ضرورت ہے، جس پر انہوں نے واضح جواب دیا کہ نیٹو اس معاملے سے دور رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگر نیٹو کو صرف اپنے جہازوں میں ایندھن بھرنا ہے تو وہ اس سے دور رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ضرورت پڑنے پر نیٹو کاغذی شیر ثابت ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں زبردست شخصیات قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔