Friday, April 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی، وفاقی وزیر کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی، وفاقی وزیر کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی ہئی اور آبنائے ہرمز بھی کھول دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھر پور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علم بردار بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں بھی جنگ بندی ہوگئی ہے اور آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کے لیے آج کھول دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ان شااللہ ان کوششوں کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی، ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی بہتر ہوگی۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد معاہدے کے لیے گزشتہ ہفتے منعقدہ اسلام آباد مذاکرات کیبعد پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزررا سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اس دوران آبنائے ہرمز کو محدود مدت کے لیے کمرشل آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ لبنان میں بھی جنگ بندی ہوگئی ہے، جس پر عوام نے بھرپور جشن منایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔