Friday, April 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات، خطے میں امن کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات، خطے میں امن کے فروغ پر اتفاق

انطالیہ (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر اعلی حکام شریک تھے جبکہ ترک وزیر خارجہ سمیت سینئر ترک حکام بھی موجود تھے۔

صدر اردوان نے وزیراعظم کی ترکیہ آمد اور فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی ترک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے کامیاب انعقاد پر ترک صدر کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر اردوان نے کہا کہ یہ فورم ایک اہم عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

دونوں رہنماں نے حالیہ علاقائی پیش رفت، خصوصا مشرقِ وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں دیرپا و مستحکم امن کے فروغ پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رواں سال انقرہ میں آٹھویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔