Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزدورہ قطر ،دوحہ کی فضائوں میں وزیراعظم کا شاندار استقبال، جنگی طیاروں کی اسلامی،شہباز شریف کا اظہار تشکر،سوشل میڈیا پر دھوم

دورہ قطر ،دوحہ کی فضائوں میں وزیراعظم کا شاندار استقبال، جنگی طیاروں کی اسلامی،شہباز شریف کا اظہار تشکر،سوشل میڈیا پر دھوم

قطر(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران ان کا شاندار اور منفرد انداز میں استقبال کیا گیا، جہاں قطری فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ان کے طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حفاظتی حصار میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا طیارہ جیسے ہی قطر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے کر ائیرپورٹ تک اسکارٹ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس پرتپاک اور باوقار استقبال پر قطری قیادت اور پائلٹس کا شکریہ ادا کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ وزیراعظم کے دورے کو دوطرفہ روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔