Tuesday, April 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزمشرق وسطی کشیدگی ، پاکستان میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا

مشرق وسطی کشیدگی ، پاکستان میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گیس بحران کے سبب تقریبا 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی جبکہ درآمدی گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس بھی سسٹم سے آٹ ہیں۔

ذرائع کے مطابق مہنگے فرنس آئل پلانٹس سے بھی بجلی کی پیداوار روک دی گئی ہے، توانائی قلت کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔شہری علاقوں میں 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی چوری والے علاقوں میں یہ دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کو مختص کوٹے سے تقریبا نصف فراہمی کی جا رہی ہے جبکہ درآمدی گیس کی بحالی تک بجلی کی پیداوار متاثر رہے گی۔مہنگے فرنس آئل سے پیداوار کی صورت میں بجلی کی لاگت میں 8 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے، اسی لیے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے ذریعے مہنگی بجلی کی پیداوار سے گریز کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔