ہومپاکستانکرکٹ صورتحال ، وزیراعظم کابیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنیکا فیصلہ، نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج

کرکٹ صورتحال ، وزیراعظم کابیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنیکا فیصلہ، نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج

اسلام آباد(آئی پی ایس ، مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ کے منسوخی کے بعد سینئر وزرا سے مشاورت کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی،ملاقات کے دوران دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیک اکائونٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ دوسری جانب کرکٹ سیریز کی منسوخی پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا، جس میں کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی کے محرکات سے آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے، احتجاجی مراسلہ وزرات خارجہ کی جانب سے بھجوایا گیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے بھی نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے معاملے کی وضاحت مانگی، تھریٹ الرٹ کی نوعیت اور اس سے جڑی معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کی وجہ ابسلیوٹلی ناٹ ہے، کرکٹ سیریز کی منسوخی پر قانونی چارہ جوئی کریں گے، اگر پاکستان نے سر اونچا رکھنا ہے اور ابسوٹلی ناٹ کہیں گے تو پھر قیمت تو ادا کرنا پڑے گی، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے کرکٹ سیریز ملتوی ہونے سے پی ٹی وی کو 25 کروڑ کا نقصان ہوا تاہم کرکٹ سیریز کی منسوخی پر قانونی چارہ جوئی کریں گے،کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری قوم تیار ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے ملک میں سینما اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے علاقائی ممالک سے فلموں کی درآمد مقامی سینما میں دکھانے کی اجازت دی ہے، کینیڈین پنجابی، ایرانی، ترکش کی مویز ملک میں آسکیں گی تاکہ سینما بحال ہوسکیں جبکہ اس انڈسٹریز کو ٹیکس کی مد میں پہلے ہی ر یلیف حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔